ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے جوے اڈے پر پولس کا چھاپہ :ملزم فرار ہونے میں کامیاب

مرڈیشور کے جوے اڈے پر پولس کا چھاپہ :ملزم فرار ہونے میں کامیاب

Sat, 21 Oct 2017 19:28:43    S.O. News Service

بھٹکل:21/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)مرڈیشور کے ماولی -2گرام پنچایت حدود کے ہونگئے ہلد کے میدانی علاقےمیں غیر قانونی طورپر مرغیوں کے ذریعے جوا کھیلنےوالوں پر پولس نے چھاپہ مارتےہوئے کئی اشیاء ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مفرور ملزموں کی شناخت جینت نائک، نکھیل نائک، راجو نائک، بابو عرف ناگراج نائک، منجوناتھ نائک، لوکیش نائک کے طورپر کی گئی ہے۔ چھاپے کے دوران پولس نے مرغیاں ، چاقو ، چھری وغیرہ جوے کے لئے استعمال کی جانے والی اشیاء کو ضبط کرلینے کے بعد مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیا ہے، جانچ جاری ہے۔


Share: